لندن:روس کو ڈرونز فراہم کرنے پر برطانیہ نے ایران پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
برطانیہ نے ایرانی فوج کے 3افسران اور ایک ایرانی ڈرون کمپنی پر پابندی لگائی ہے۔
پابندیوں میں شامل افراد پر برطانیہ کے سفر کی ممانعت ہوگی۔
پابندیوں میں شامل افراد کے برطانیہ میں موجود اثاثے ضبط ہوں گے،تاہم ایران کی جانب سے روس کو ڈرونز فراہم کرنے کی تردید کر دی گئی ہے۔