آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا 5 ہفتوں بعد ریٹائر ہونے کا اعلان

510

اسلام آباد:پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے 5 ہفتوں میں ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ 29نومبر ان کا آفس میں آخری دن ہو گااور وہ مزید ایکسٹینشن نہیں لیں گے۔ ایکسٹینشن آپشن ہی نہیں ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ وہ 5 ہفتوں میں ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔افواج اب سیاست میں کردار ادا نہیں کریں گی۔ جی ایچ کیو کا فیصلہ ہے کہ فوج سیاست سے دور رہے گی۔حکومت کو گرانے اور بنانے میں ماضی میں جو غلطیاں ہوئیں وہ اس میں شامل نہیں ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلام آباد میں ایک سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگ موجود تھے اور صحافی بھی موجود تھے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پہلی بات کہی کہ ان کی ریٹائرمنٹ 5 ہفتوں میں ہوجائے گی تووہ جو گفتگو کریں گے وہ بہت سی چیزوں کو مدنظر رکھ کرکریں گے۔