راولپنڈی:آسربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کی ساری سیاست اہم تعیناتی کے گرد گھوم رہی ہے، ن لیگ کی پارٹنرشپ ٹوٹنے والی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اسحاق ڈار روس اور چین کا نام لینے سے پہلے شہباز شریف سے پوچھ لیں، شہباز شریف شو پیس ہے، فیصلے اور رابطے لندن سے ہو رہے ہیں، جہاں مایوسی چھاگئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کی بڑھکیں گلے پڑنے والی ہیں، 10سے 15دن میں پتہ لگ جائیگا، کال آتی ہے یا قال پڑتا ہے۔