بھارت میں مسلمان دشمنی کا سلسلہ جاری ہے، ایک سپر مارٹ پر انتہا پسندھ ہندو خواتین نے دومسلمان خواتین کے حجاب نوچ پھینکےہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست میں ایک سپر مارٹ پر دو مسلم خواتین حجاب پہنے اور نقاب پہنے اپنے گھر کا سودا سلف خرید رہی تھیں کہ اچانک کچھ انتہا پسندھ ہندو خواتین آئیں اور انہوں نے دونوں خواتین نقاب نوچ لیے اور خوب غلیظ زبان میں مغلظات بکنے لگیں ۔
ایسے موقع پر کسی بھی فرد نے آگے بڑھ کر اُن انتہا پسند خواتین کو مسلم خواتین کی تذلیل کرنے سے نہیں روکا بلکہ اس کی جگہ موجود عوام نے اپنے موبائل سے وڈیوں بناتے ہوئے خو ب قہقہے لگائے ہیں، ایسے میں سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو دیکھنے کے بعد مسلمانوں نے اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم وستم کا رویہ ختم ہونے کو نہیں آرہاہے۔
سوشل میڈیا پر مسلم صارفین نے کہا کہ اس ظلم و جبر کے نظام کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ دوبارہ سے اسلامی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے ، اس نظام کو دوبارہ قائم کرنے کے لیے خلافت کیلیے جہدوجہد کی جائے تاکہ دنیا بھر کے مسلم کے اوپر سے ظلم وجبر کو ختم کیا جائے۔