پی ٹی آئی کو مزید وقت دیا تو نقصان ہوگا، اسحاق ڈار

282
more time

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کو مزید وقت دیں گے تو نقصان ہو گا،میں اور میری ٹیم ہفتوں اور مہینوں کی پالیسی کے بجائے اگلے پورے مالی سال پر کام کر رہے ہیں

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ الیکشن 2023اکتوبر نومبر میں ہوں گے، نہ ہی آرمی چیف کی تعیناتی عمران خان کے مشورے سے کریں گے، اتحادی جماعتوں سے مشورہ کر کے آگے بڑھیں گے، ہم ریاست کو بچانے کے لئے اپنی سیاست کو بہت داﺅ پر لگا لیا ہے، اب ہم عوام کو ریلیف دیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی جلد متوقع ہے،انکے تمام کیسز ختم ہوں گے،سیاست میں وہ ایکٹو نظر آئیں گے، پارٹی کے فیصلے وہیں کر یں گے،مریم نواز کے کیس میں فیصلے کے بعد اب سب کچھ سامنے آ گیا کہ نواز شریف کے کیس جھوٹ پر مبنی ہیں ،دورہ امریکہ کوئی سپیشل نہیں تھا وہاں صرف آئی ایم ایف کے سالانہ میٹنگ میں شرکت کرنی تھی اور دورہ امریکہ بہت کامیاب رہا۔

جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دورہ امریکہ کوئی سپیشل نہیں تھا وہاں صرف آئی ایم ایف کے سالانہ میٹنگ میں شرکت کرنی تھی اور دورہ امریکہ بہت کامیاب رہا، وہاں پر58میٹنگز ہوئی اور عالمی بینک کے صدر سے بھی دو طرفہ ملاقات ہوئی، جب دورہ امریکہ جانے کا مقصد کچھ کلیئریفکیشنز تھیں جس کی خبریں تھی کہ پاکستان پیرس کلب میں شرکت کرنے جا رہا ہے، لیکن میں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ ہمیں پیرس کلب میں نہیں جانا چاہیے اور انہوں نے میری بات سے اتفاق کیا اور اب پاکستان پیرس کلب میں نہیں جا رہا ہے کیونکہ پیرس کلب جانے کا مطلب تھا کہ پاکستان اپنے قرضوں کو ری شیڈول کرنے جا رہا ہے۔