سائفر انکوائری میں سابق وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان ایف آئی اے میں طلب

256

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق سیکرٹری اعظم خان کو طلب کرلیا۔

ایف آئی اے نے اعظم خان کو 25 اکتوبر کو طلبی کے لیے نوٹس جاری کیا ہے جس میں انہیں دن ایک بجے ایف آئی اے کے دفتر میں پیش ہونےکی ہدایت کی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹس کے مطابق ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم میں سیکرٹری داخلہ کی درخواست پر انکوائری درج کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے عمران خان کی اعظم خان سے سائفر پر گفتگو سے متعلق انکوائری کررہی ہے۔