اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کی بریت کیخلاف اپیلیں خارج کر دیں

297
immediate resolution of complaints

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی بریت کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری کی بریت کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ قومی احتساب کی اپیلیں واپس لینے کی درخواست بھی منظور کر رہے ہیں اور نیب کی اپیلیں میرٹ پر خارج کر رہے ہیں کیونکہ نیب کی اپیلیں میرٹ پر بنتی ہی نہیں تھیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نیب کے پاس میرٹ پر کوئی کیس نہیں ہے،دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے کیسز واپس لینے کی درخواست دائر کی ہے اور اپیل میرٹ پر نہیں بنتی اس لئے تو متعلقہ اتھارٹی نے اپیلیں واپس لینے کی منظوری دی۔