پانامہ کے ڈرامہ نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا، اسحاق ڈار

280
country's economy

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گزشتہ ادوار میں پانامہ کے ڈرامہ نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا۔ مجھے اس وقت لایا گیا جب ملک کا ستیا ناس ہوچکا تھا۔ملک کی معیشت کو کچھ نہیں ہوگا۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ چار سال کی بدانتظامی کی وجہ سے مہنگائی ہے، پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے میں کامیاب ہوگئے، پہلے بھی معیشت ٹھیک کی اب بہتر کرکے دکھائیں گے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ پاکستان کی بہتری کے لئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، ہم نے اقتدارسوچ سمجھ کر سنبھالا،معیشت کے بہتری کے لئے اقدامات کررہے ہیں، پاکستان کو بے شمار چیلجچز کا سامنا ہے، سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنامہ ڈرامہ سے ملکی معیشت متاثرہوئی، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا  گھبرانے کی کوئی بات نہیں،پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے میں کامیاب ہوگئے ہیں،امید ہے آنے والے دنوں میں اچھی خبریں آئیں گی، اسٹیٹ بنک اپنی ذمہ داری نبھائے گا، ڈالر کے حوالے سے ذمہ داری اسٹیٹ بنک کی ہے۔