اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے غریدہ فاروقی اورسلیم صافی کے خلاف گھٹیا گفتگو فارن فنڈد فتنے کی ذہنیت ،تربیت اور فطرت کی عکاس ہے۔
ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔
غریدہ فاروقی اورسلیم صافی کے خلاف گھٹیا گفتگو فارن فنڈد فتنے کی ذہنیت ،تربیت اور فطرت کی عکاس ہے۔مدینہ کی ریاست پہ سیاست کرنے والے کے شر سے قومی مفادات،ادارے اور شہدا نہ بچ سکے . جس جھوٹے نے معاشرے سے صحیح اور غلط کی تمیز کو مٹا دیا اُسے خواتین اور صحافیوں کی عزت کی کیا تمیز
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) October 19, 2022
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست پہ سیاست کرنے والے کے شر سے قومی مفادات،ادارے اور شہدا ء نہ بچ سکے۔جس جھوٹے نے معاشرے سے صحیح اور غلط کی تمیز کو مٹا دیا اسے خواتین اور صحافیوں کی عزت کی کیا تمیز۔