عمران خان نے 4 سال ملک کے خلاف سازش کی،مریم اورنگزیب

261
rights of journalists

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اداروں کو کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ان خیالات کااظہار منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے عمران خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے 4 سال ملک کے خلاف سازش کی اور اب عمران خان اداروں کو کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 176 ووٹوں کے عوامی ریفرنڈم نے عمران خان کو حکومت سے باہر کیا اور عوام فارن فنڈڈ سازشی ٹولے سے آزادی چاہتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 4 سال فارن فنڈڈ فتنہ کا پاوں عوام کی گردن پہ رہا ہے اور جینا مشکل ہو گیا تھا۔ فارن فنڈڈ جتھہ ملکی سالمیت کے لیے خطرہ ہے۔