جنگی جرائم بھارت کی تقسیم کا عنوان بنیں گے، ڈاکٹر خالد محمود

673

اسلام آباد: جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ نریندرمودی کے جنگی جرائم ہندوستان کے حصے بخرے کرنے کا عنوان بنے گے،کشمیری استقامت کے ساتھ ڈٹے رہیں آزادی ان کا مقدر ہے۔

ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ لاکھوں کشمیری شہداءکا مقدس لہو کشمیرکی آزادی کی نویدبن کر طلوع ہو گا ،کشمیری آزادی کے لیے پر عزم ہیں ہندوستان تمام استعماری ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کچل نہیں سکا۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے ،نریندرمودی نے ہندوستان کے اندر 40کروڑ سے زائد اقلیات کے خلاف متعصبانہ اور جارحانہ اقدامات کر کے ہندوستان کی اصلیت ظاہر کر دی ہے۔

ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ سیرت النبی کا پیغام یہ ہے کہ ہم نبی کی اتباع کریں نبی پاک نے زندگی کے ہرشعبے میں راہنمائی فرمائی ہے قرآن و زندہ کتاب ہے جس سے ہدایت حاصل کرنے کی ضرورت ہے ،قرآن کے ساتھ تعلق کو مضبوط کریں قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل کریں قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کریں آج قرآن کا ہم پر سب سے بڑا حق یہ ہے کہ ہم اس کو بطور نظام زندگی نافذ اور قائم کریں۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نظام کی تبدیلی اور کشمیرکی آزادی کا ایجنڈا لے کر نکلی ہے جماعت اسلامی آزاد خطے کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں ۔