اسلام آباد: وزیر ریلوے وہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری پروگرام پر بائیڈن کا بیان غلط، غیر منطقی اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ پاکستانی قوم صدر جوبائیڈن سے بیان واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔
Inspite of having enough combat strength to respond, Pak always shown tolerance and restraint against external aggression and tried to resolve bilateral issues through dialogue.
pakistani nation demands president Biden to withdraw his statement against our nuclear programme— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 16, 2022
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دار جوہری طاقت کی طرح رویہ رکھا، ہمارے پاس محفوظ ترین ایٹمی کمانڈ و کنٹرول سسٹم ہے۔
ا نہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا، دوطرفہ مسائل بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ جنگجو ریاستیں امن و استحکام کے لیے اصل خطرہ ہیں۔