ایران میں 2009کے احتجاج کی حمایت نہ کرنا غلطی تھی،اوباما

547

تہران :ایران میں مہسا امینی کی پولیس کی حراست میں موت کے بعد شروع ہو نے والے مظاہرے دوسرے ماہ میں داخل ہوگئے۔

 اسی دوران سابق امریکی صدر اوباما نے اعتراف کیا ہے کہ 2009 میں ایران میں گرین موومنٹ کے نام سے شروع ہونے والے احتجاج کی حمایت نہ کرنے کا طریقہ ایک غلطی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں بھی امید کی کرن نظر آتی ہے اور لوگ آزادی کی تلاش میں ہوں ہمیں اس کو مدنظر رکھنا چاہیے اور اس کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہیے۔اوباما نے کہا اب صدر بائیڈن کو چاہیے کہ ان مظاہروں کی حمایت کریں اور ایران کے ساتھ جوہری معاہدوں کو روک دیں۔ انہیں چاہیے تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی پر زور دینے والی تقریر کریں۔

اوباما کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے کہ جب امریکی صدر بائیڈن نے یہ کہا ہے کہ وہ ایران میں اس قدر بڑے پیمانے پر ہونے والے احتجاجی مظاہروں پر حیران ہیں۔ ان مظاہروں میں ایرانی حکومت سے تشدد روکنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔