کراچی: ملک میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 30 کروڑ سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7 ارب 53 کروڑ 69 لاکھ ڈالر ہے، جب کہ دیگر شیڈولڈ بینکوں کے پاس 5 ارب 64 کروڑ 99 لاکھ ڈالر کے ذخائر ہیں۔
اس طرح ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 13 ارب 24 کروڑ 68 لاکھ ڈالر رہا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 30 کروڑ 3 لاکھ ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے، کم ہونے والے زرمبادلہ تجارتی قرض کی واپسی اور یورو بانڈز پر سود کی ادائیگی کی مد میں خرچ ہوا ہے۔