ایران میں مظاہروں کے دوران 2 درجن بچے بھی جاں بحق ہوئے، ایمنسٹی انٹرنیشنل کا دعویٰ

401

لندن: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں گزشتہ ماہ مظاہروں کے دوران تقریبا 2 درجن بچے بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاون میں جاں بحق ہونے والے کچھ بچوں کی عمریں 11 سال تک ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ستمبر کے آخری 10 دنوں میں ایران میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 23 بچے جاں بحق ہوئے،جاں بحق ہونے والوں میں 20 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔ اسکارف پہننے کے قانون کی خلاف ورزی پر مہساامینی کو 13 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔گرفتار مہسا امینی مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے 16 ستمبر کو انتقال کر گئی تھی۔

ایران میں زیرحراست خاتون کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے  جاری ہیں، ایرانی انسانی حقوق گروپ کے مطابق مظاہرین کے خلاف ایرانی سکیورٹی فورسز کیکریک ڈان میں 180 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔