بڑے اتحادی کا مطلب یہ نہیں کہ وزیراعظم کے اختیارات میں مداخلت کروں، فضل الرحمٰن

315
Sharia matters

چارسدہ: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تڑپ بتا رہی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو چکی ہے۔ بڑے اتحادی کا یہ معنی نہیں کہ میں وزیر اعظم کے اختیارات میں مداخلت کروں، نئے آرمی چیف کا تقرر وزیراعظم کا اختیار ہے، وہ آئین اور میرٹ کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ گورنر خیبر پختونخوا کی تقرری میں کوئی روکاٹ نہیں، اس کا فیصلہ بھی جلد ہو جائے گا۔ نئے آرمی کو متنازعہ بنانا فضل الرحمن کا نہیں عمران خان کا کام ہے، عمران خان کا کام اداروں میں تفریق اور قوم کو لڑانا ہے، ان کی تڑپ بتا رہی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو چکی ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سوات کے عوام دہشت گردی اور فوجی آپریشن سے متاثر ہوچکے ہیں، اس لیے وہ دونوں سے خوف زدہ ہے، صوبائی حکومت سوات کی صورت حال پر مکمل خاموش ہے، سوات کے بارے میں صوبائی حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری نہ کی تو وفاق اپنا آئینی حق استعمال کرے گا۔