انتقامی مقدمے سے بریت، حق ذات نے پھر فضل فرمایا، شہباز شریف

310
conspiracy to default

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حق ذات نے پھر فضل فرمایا، منی لانڈرنگ کے جھوٹے، بے بنیاد، سیاسی انتقام پر مبنی مقدمے سے بریت کا یہ دن دکھایا، اس پر اللہ تعالی کا جتناشکر اداکریں، کم ہے۔

وزیر اعظم نے لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج اعجاز حسن اعوان کی جانب سے انہیں اوران کے صاحبزادے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف کو 16ارب روپے کی میبنہ منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں باعزت بری کرنے کے فیصلہ کے بعد ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بدترین چیرہ دستیوں، ریاستی قوت کے استعمال اور اداروں کو یرغمال بنانے کے باوجود ہم عدالت، قانون اور عوام کے سامنے سرخرو ہوئے۔