دفعہ 144کی خلاف ورزی کیس ،مراد سعید کی عبوری ضمانت منظور

224

اسلام آباد: کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

بدھ کو مراد سعید کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی۔پی ٹی آئی رہنما مراد سعید عبوری ضمانت کے لیے عدالت میں پیش ہو ئے۔

 ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے 5ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کی۔اس سے قبل عدالت نے عدم پیروی پر مراد سعید کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی تھی۔