اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے اہم ملاقات کی ہے ، جس میں دونوں رہنماؤں نے مشکل حالات میں حکومت کے ساتھ رہنے کا عزم کیا گیا ہے۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیا ہے کہ حکومت کی تمام اتحادی جماعتیں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے یک جاں ہو کر کام کرتی رہیں گی۔مسلم لیگ ( ق)کے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر مشکل حالات میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں.۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری شجاعت کے درمیان ملک کی سیاسی اور مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ، طارق بشیر چیمہ اور اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک اور معاونین خصوصی ملک احمد خان اور عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔