پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے بھارت کو دھول چٹا دی

459
beat India

لکھنؤ: جنوبی افریقی بولرز لنگی نگیڈی اور کاگیسو ربادا نے بھارتی سورماں کو ہوم گرانڈ میں دھول چٹادی۔

تفصیلات کے مطابق لکھنئو میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پروٹیز نے سخت مقابلے کے بعد بھارت کو 9 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ بھارت نے بارش سے متاثرہ ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے مہمان ٹیم کو بلے بازی کی دعوت دی،

پروٹیز ٹیم نے ہینرک کلاسن اور ڈیوڈ ملر کی 139 رنز کی ریکارڈ پارٹنر شپ کی بدولت 40 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے،ہینرک کلاسن 74 اور ڈیوڈ ملر 75 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، دونوں بیٹرز نے بھارتی بولرز کی خوب خبر لی اور میدان کے چاروں اطراف دلکش اسٹروک کھیلے،بھارت نے250 رنز تعاقب کا آغاز کیا تو جنوبی افریقی بولرز کے سامنے ان کا ٹاپ آرڈر لڑکھڑا گیا، شیکھر دھون 4، شبھمن گل 3، رتوراج گائیکواڑ19 رنز بناکر چلتے بنے۔

سنجو سیمسن نے 86 رنز کی اننگز کھیلیی ان کے علاوہ شریاس ایر 50 اور شاردول ٹھاکر33 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے۔ جنوبی افریقی بولرز لنگی نگیڈی اور کاگیسو ربادا نے بھارتی سورماں کو ہوم گرانڈ میں دھول چٹائی، دونوں بولرز نے باالترتیب 3 اور 2 وکٹیں حاصل کیں،وین پارنیل اور تبریز شمسی اور کیشو مہاراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔