اغواء کاروں سے مذاکرات کامیاب، مغوی وزیر گلگت بلتستان گھر پہنچ گئے

4140
reached home

گلگت: وزیر گلگت بلتستان کرنل ریٹائرڈ عبید اللہ بیگ کو مسلح افراد اغواء کرکےلئے گئے اغواء کاروں سے مذاکرات کی کامیابی کے وہ مغوی وزیر کو رہا کردیا گیا وہ گھر پہنچ گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر کو اسلام آباد سے گلگت آتے ہوئے بابوسر سے اغوا کیا گیا تھا، نجی ٹی وی کے مطابق اغوا کاروں نے جیل میں قید ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا، صوبائی وزیر  کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جی بی اے ہنزہ 6 سے منتخب ہوئے تھے۔

دوسری جانب سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ بیگ اغوا کاروں سے کامیاب مذاکرات کے بعد اپنے گھر پہنچ گئے،پی ٹی آئی  سے تعلق رکھنے والے کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ بیگ کی بازیابی کے لیے مذاکرات جاری تھے،عبید اللہ بیگ ہفتہ کی صبح واپس اپنے گھر پہنچ گئے ہیں،کرنل عبیداللہ بیگ کی بازیابی اغوا کاروں سے کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں ہوئی۔