بھارت میں ڈیجیٹل کرنسی کے لیے اقدامات کا آغاز

337
digital currency

نئی دہلی: بھارت نے ڈیجٹل کرنسی (ای روپے)کے نظام کو اپنانے کے لیے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)مخصوص ادائیگیوں کے لیے ڈیجیٹل روپے کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے والا ہے،بھارت میں جلد ہی ڈیجیٹل کرنسی دیکھنے کو ملے گی اس سلسلے میں ریزرو بینک آف انڈیا نے ٹیسٹنگ کا عمل بھی شروع کردیاہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)نے ڈیجیٹل روپے کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے

بھارت میں ڈیجیٹل روپے کو متعارف کرانے کیلئے پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جوبلاک چین اور دیگر ٹیکنالوجیزپر مبنی ہوگا، ابتدائی مسودے میں کہا گیا ہے کہ آر بی آئی کچھ عرصے سے ڈیجیٹل کرنسی کے فوائد اور نقصانات کا جائزہ لے رہا ہے اور اسے مرحلہ وار طریقے سے نافذ کرنے کی حکمت عملی پر کام کر رہا ہے۔