آصف زرداری کی طبیعت میں مزید بہتری آرہی ہے، ڈاکٹر عاصم

244
the development of Balochistan

کراچی: آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی طبیعت میں مزید بہتری آرہی ہے۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایہ کہ سابق صدر کے نظام تنفس کی فزیو کی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو صحت کی خرابی کے باعث 27 ستمبر کو کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہاں ان کے پھیپھڑوں کا پروسیجر کیا گیا۔

سابق صدر ایک ماہ سے علیل ہیں جبکہ ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کا بورڈ سابق صدر کا معائنہ کر رہا ہے۔دوسری جانب غیر ملکی ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ فی الحال انہیں بیرون ملک علاج کی ضرورت نہیں۔