ڈینگی سے ایک اور خاتون جاں بحق، 24 گھنٹوں میں 268 کیسز رپورٹ

291
woman died

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں ڈینگی وائرس سے ایک اور خاتون جاں بحق ہوگئی ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں ایک ہلاکت اور268کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حیدرآباد سے 48،جامشورو سے 3،ٹنڈو محمد خان سے 1، ٹھٹھہ سے 2،عمرکوٹ سے 5، میرپور خاص سے 8،لاڑکانہ سے 1اور شہیدبینظیر آباد سے 1کیس سامنے آیا۔

سندھ سے مجموعی طور پر 337کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد اکتوبر میں کیسز کی تعداد 2130جبکہ رواں سال 12284ہوگئی ہے ۔ رواں سال ہلاکتوں کی تعداد 42ہوگئی ہے۔