اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان زمین پر سب سے بڑا جھوٹا ہے ، عمران خان نے ملک اور بیرون ملک نقصان پہنچایا ، عمران خاننے بغیر کسی وجہ امریکا کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچایا ۔
برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ عمران خاننے معاشرے میں زہر پھیلادیا ، عمران خان نے ایسی تقسیم پھیلائی جو کبھی نہیں ، عمران خان حقائق کو توڑمروڑ کر نفرتیں پھیلارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سی پیک منصوبے کیلئے پر عزم ہیں سی پیک صرف پاکستان کیلئے نہیں بلکہ پورے خطے کیلئے فائندہ مند ہے چین پاکستان کے قابل اعتماد دوستوں میں سے ایک ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ نومبر میں چین کا دورہ کروں گا ، نواز شریف سے مشاورت کرتا ہوں ،وہ میرے بھائی اور لیڈر ہیں، نواز شریف نے مجھے فیصلے کرنے میں مکمل آزادی دی ہے.