لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں ہونے والی سہ ملکی سیریز کے لیے روانہ ہوگئی ہے ۔
قومی اسکواڈ لاہور سے براستہ دبئی کرائسٹ چرچ روانہ ہوا، اسکواڈ میں 16کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے 13ارکان شامل ہیں۔ نسیم شاہ نے قومی اسکواڈ کو ایئرپورٹ پر جوائن کرلیا۔
قومی اسکواڈ غیر ملکی پرواز کے زریعے سڈنی سے آکلینڈ اور پھر کرائسٹ چرچ پہنچے گا،سہ فریقی سیریز میں پاکستان کے علاوہ بنگلا دیش اور میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
سیریز میں پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگال ٹائیگرز کے خلاف کھیلیں گے جبکہ سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جس کے بعد قومی ٹیم 15 اکتوبر کو آسٹریلیا پہنچے گی ،پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل 17 اور 19 اکتوبر کو پریکٹس میچز کھیلے گی۔