اسلام آباد:مرکزی سینئر نائب صدر تحریک انصاف شیریں مزاری نے وزیرعظم شہباز شریف سے سائفر پبلک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے وقوف کرائم منسٹر ان الفاظ کو نکلنے دو جو سائفر میں استعمال ہوئے یا سائفر کو قوم کے لیے جاری کر دیا جائے۔
شیریں مزاری نے کہا کہ قوم اندازہ لگا سکیں کہ یہ روٹین کا ہے یا نہیں، سائفر وزیراعظم عمران خان پر روس جانے کا فیصلہ تنہا کرنے کا غلط الزام لگانے سے شروع ہوتا ہے، امریکہ کے لیے یہ کیسے معمول کی بات ہے، یہ ایک جھوٹا الزام تھا اور ریاست کے اندر سے کس نے یہ معلومات فراہم کیں؟
انہوں نے کہا کہ سائفر میں دھمکی تھی، اگر عمران خان عدم اعتماد کی تحریک سے بچ گئے تو امریکہ اور یورپ سے الگ ہو جائیں گے، اگر عدم اعتماد کا ووٹ کامیاب ہوا تو سب معاف کر دیا جائے گا، سازشیوں کو تحریک عدم اعتماد کے پیش ہونے سے پہلے ہی اسکے متعلق معلومات تھیں۔