سندھ میں وبائی امراض، بچی ملیریا بچہ گیسٹرو سے انتقال کرگیا

331
Epidemics

دادو: سندھ میں وبائی امراض پھیلنے لگے، دادو کے 2 دیہات میں بچی ملیریا جبکہ بچہ گیسٹرو سے انتقال کرگئے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق دادو کے علاقے کاچھو کے گائوں بکھر جمالی میں 7 سال کی بچی ملیریا سے انتقال کر گئی۔

محکمہ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ ضلع دادو میں ملیریا، ڈائریا اور گیسٹرو کے باعث اموات کی تعداد 43 ہو گئی ۔دادو میں جلدی امراض کے مریضوں کی تعداد 39 ہزار 394 ، ڈائریا اور گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد 29 ہزار 725 تک پہنچ گئی۔

محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ ضلع دادو میں مثبت اور مشتبہ ملیریا کے مریضوں کی تعداد 15 ہزار 161 تک جا پہنچی۔