گزشتہ حکومت نے چیزوں میں سبسڈی سے ملک کو نقصان پہنچایا، وزیراعظم

308

اسلام آباد: وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت کی بدترین کارکردگی کے باعث ہمیں بوجھ اٹھانا پڑا ، ہمیں تکلیف ہوئی کہ مہنگائی کا بوجھ عوام پر ڈالنا پڑا ، اس کی ذمہ داری ہماری نہیں تھی،چیزوں میں سبسڈی سے ملک کو نقصان ہوا۔

شہباز شریف نے کہاکہ  ملکی قرضوں میں مزید اضافہ ہو تا گیا ، آئی ایم ایف کے شرائط کی دھجیاں بکھیریں گئیں،  گزشتہ حکومت کی ناقص کاکردگی کا دارومدار ن لیگ کی حکومت کو اٹھانا پڑا، ثمر قند میں ایس سی او کا میرا کامیاب دورہا، ایس سی او اجلاس میں عالمی رہنماؤں سے تعمیری گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وزارت سنبھالنے پر خوش آمدید کہتا ہوں ، اور مبارکباد دیتا ہوں، اسحا ق ڈار نہایت تجربہ کار انسان ہیں ، اسحاق ڈار نے ماضی میں بھی وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالا ، ان کی کامیابی کیلئے اللہ سے عاگو ہیں، ان کی شرکت سے ہمیں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار سے قبل مفتاح اسماعیل نے محنت سے وزارت خزانہ کے عہدے کو سنبھا لا ، اور اپنی کاوشوں سے ملک کو دیوالیہ کے خطرے سے بچایا، مفتاح اسماعیل ناقابل شخص ہے ، اورانہوں نے اپنی محنت سے ذمہ داریاں ادا کیں۔

 وزیراعظم نے کہا کہ پچھلی حکومت کی بدترین کارکردگی کے باعث ہمیں بوجھ اٹھانا پڑا ، ہمیں تکلیف ہوئی کہ مہنگائی کا بوجھ عوام پر ڈالنا پڑا ، اس کی ذمہ داری ہماری نہیں تھی ، گزشتہ حکومت نے مارچ میں تیل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی اس وقت عالمی منڈی میں تیل اور پٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی تھیں ، چیزوں میں سبسڈی سے ملک کو نقصان ہوا ، ملکی قرضوں میں مزید اضافہ ہو تا گیا۔