اسلام آباد: سینٹرل لندن میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے میں ملوث 14 پاکستانیوں کا ڈیٹا حاصل کرکے ان کے کریکٹر سرٹیفکیٹ منسوخ کر نے کافیصلہ کر لیا گیا.
ذرائع کے مطابق ان افراد کے اسمارٹ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، وزارت داخلہ تمام معلومات کابینہ میں پیش کرے گی۔ مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے میں ملوث افراد میں 4 خواتین اور 10 مرد شامل ہیں، ہراساں کرنے والوں کی شہریت کے حوالے سے بھی تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ان 14 افراد کے پاکستان سے جاری تمام کریکٹر سرٹیفکیٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ کریکٹر سرٹیفکیٹ وزارت داخلہ اور مختلف پولیس افسران کی جانب سے جاری کیے گئے تھے۔ ان افراد کے نائیکوپ(اسمارٹ شناختی کارڈ)اور پاسپورٹ منسوخ کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، وزارت داخلہ تمام معلومات کابینہ میں پیش کرے گی۔