تائی یوان: چین نے ایک لانگ مارچ- 6 راکٹ کے ذریعے تین سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیئے ہیں ۔
یہ راکٹ بیجنگ وقت کے مطابق منگل کوصبح 7 بج کر 50 منٹ پر شمالی صوبہ شنشی کے تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ کئے گئے،اوراس کے ذریعے شی یان-16اے، شی یان -16بی اور شی یان -17 سیٹلائٹس کو طے شدہ مدار میں بھیج دیا گیا ۔
چینی زبان میں شی یان کا مطلب تجربہ ہے۔
یہ تینوں شی یان سیٹلائٹ زمین کے سروے، شہری منصوبہ بندی اور آفات سے بچا اور اس کی شدت میں کمی کیلیے ڈیٹا فراہم کر یں گے۔
لانچ سینٹرکے مطابق یہ لانگ مارچ سیریز کیرئیرراکٹس کا440 واں مشن تھا۔