پاکستان موسمیاتی تبدیلی پر پورا بجٹ بھی لگا دے تو ناکافی ہے، بلاول

293
The Latter

واشنگٹن: وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ اگر پاکستان موسمیاتی تبدیلی پرا پنا پورا بجٹ بھی لگا دے تو ناکافی ہو گا موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے امریکا کو دنیا کی قیادت کرنی ہوگی۔

واشنگٹن میں وزیرخارجہ بلاول زرداری نے ویلسن سینٹرمذاکرے میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ تین کروڑ تیس لاکھ افراد کی داد رسی کی جائے سیلاب سے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سری لنکا کی کل آبادی سیزیادہ لوگ پاکستان میں متاثرہیں۔

بلاول نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد میں چھ لاکھ خواتین حاملہ ہیں متاثرین برسر روزگار تھے لیکن سیلاب نے کنگال کردیا ہے پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ ہوئی ہیں پاکستان کو اس وقت انتہائی مشکل معاشی صورتحال کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کیساتھ جو اہداف مقرر کیے تھے وہ سیلاب کیساتھ بہہ گئے سیلابی پانی کی وجہ  سے وبائی امراض پھیلنے سے متاثرین کوشدیدپریشانی ہے وبائی امراض پھیلنے سے سیلاب متاثرین کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا، پاکستان میں آنے والے بحران کے ہم قطعی طور پر ذمے دار نہیں، 20ملکوں کی ترقی کی قیمت 33ملین پاکستانی اپنے جان و مال سے چکا رہے ہیں۔