وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کر لیا، 10نکاتی ایجنڈا تیار

257

اسلام آباد:  وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیا، 10نکاتی ایجنڈے تیار کر لیا گیا، وزیر اعظم اپنے دورہ امریکا، ازبکستان اور لندن میں ہونے فیصلوں سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیں گے

 ذرائع کے مطابق نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بھی حلف کے بعد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی اور سیلاب کی صورتحال پر غور ہوگا، سرمایہ کاری سے متعلق معاہدوں کے لئے حکمت عملی منظوری کے لئے پیش ہوگی، اجلاس میں عبد الشکور شیخ کو اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کا ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لگانے کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے۔

ایجنڈے میں ڈرگ ریگولیٹری آف پاکستان کے پالیسی بورڈ میں 6ماہرین کو شامل کرنے کی منظوری، پاکستان کے تین ہسپتالوں کے لئے رقم افغانستان منتقل کرنے کی منظوری، نیکا کو وزارت سائنس سے وزارت توانائی منتقل کرنے کی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے، خالی نشستوں پر سی ایس ایس کے امتحان کی منظوری، قرضہ جات مینجمنٹ آفس کے رولز کی منظوری، پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل 2022میں مزید ترامیم کی منظوری کیلئے پیش ہونگی۔

ایجنڈا نیشنل کمیشن برائے غیرمسلم ایکٹ 2022کابینہ میں پیش ہوگا،امپورٹس ایکسپورٹس کنٹرول ایکٹ 1950میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے ،سیلاب متاثرین کی بحالی سے متعلق اشیا کی خریداری کے لئے 10ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی جائیگی، گوادر پورٹ کے ذریعے گندم کی امپورٹ کی منظوری بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔