ہم پیسے نہیں مغربی ممالک سے اپنا حق مانگ رہے ہیں، احسن اقبال

366
their rights

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ  شیخ رشید نے فرمایا ہے کہ وزیراعظم پیسے مانگ رہے ہیں، ہم کہتے ہیں کہ ہم پیسے نہیں مانگ رہے مغربی ممالک سے اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کہنا تھا کہ عمران خان ریلیف کے کاموں کومتنازع بنانا چاہتے ہیں، آپ کواس وقت اسلام آباد پرچڑھائی کے خواب نہیں دیکھنے چاہئیں، پاکستان تاریخ کی بڑی آفت کا سامنا کررہا ہے۔ اس موقع پر مخالفین نفرت اور انتشارکی سیاست کر رہے ہیں، کبھی غیرمحب وطن، کبھی گیدڑ کا لفظ استعمال کرتے ہیں،آپ کوجرات کیسے ہوئی اداروں کے بارے میں ایسے الفاظ استعمال کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ایک شخص اپنی سیاست میں اتنا اندھا ہوگیا ہے،جلسوں میں عمران نیازی مجھے ڈاکو کہتا تھا، عدالت نے عمران نیازی کو حقیقت بتادی، مخالفین کو جیلوں میں ٹھونسا اور ہمیں معیشت کا طعنہ دیتے ہیں،قرضوں،خساروں کا بوجھ چھوڑ کر گئے، اگر اتنے چار چاند لگائے تھے تو چارسالوں میں ترقیاتی بجٹ بڑھنا چاہیے تھا۔جب آئی ایم ایف سے معاہدہ سائن کیا تب ان کی غیرت کہاں گئی تھی؟۔