اسلام آباد :چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ عوام نے آپ کو5 سال کے لیے منتخب کیا ہے، پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرے، پارلیمان میں کردار ادا کرنا ہی اصل فریضہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی اراکین کی قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ میں قومی اسمبلی کے آٹھ حلقوں کے الیکشن شیڈول کو معطل کرنے کی درخواست دائر کی ہے ،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے جائیں اور پھر الیکشن کرایا جائے۔
چیف جسٹس پاکستان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ملک کی معاشی حالت بھی دیکھیں، پی ٹی آئی کو اندازہ ہے کہ 123 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے کیا اخراجات ہوں گے؟ جسٹس اطہر من اللہ نے گہرائی سے قانون کا جائزہ لےکر فیصلہ دیا، اسپیکرکے کام میں اس قسم کی مداخلت عدالت کے لیے کافی مشکل کام ہے۔
درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا اپنی مرضی سے منتخب کیئے گئے حلقوں میں الیکشن کرانا آئین اور جمہوریت کے منافی ہے، اگر الیکشن شیڈول معطل نہ کیا گیا تو تحریک انصاف کی اپیل پر اثرانداز ہوگا۔
درخواست کہا گیا ہے کہ انصاف کے وسیع مفاد میں 123 استعفوں کی ایک منظوری کی اپیل پر فیصلے تک الیکشن شیڈول معطل کیا جانا قرین انصاف ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں واپسی کا مشورہ دے دیا
عدالت کا کہنا ہے کہ بظاہر اسپیکرکے اختیار میں مداخلت سے آرٹیکل 69 متاثر ہو سکتا ہے، عدالت کو مطمئن کریں کہ ہائیکورٹ کے حکم میں کیا کمی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ عوام نے آپ کو5 سال کے لیے منتخب کیا ہے، پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرے، پارلیمان میں کردار ادا کرنا ہی اصل فریضہ ہے۔