مولانا فضل الرحمن سیاست اسلام نہیں اقتدار کیلئے کررہے ہیں، اسد قیصر

329

پشاور :پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمن سیاست اسلام کے لیے نہیں اقتدار کے لیے کر رہے ہیں۔

 پشاور ہائی کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا پہلے فرانس کے متعلق کیا موقف تھا اور اب کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی فرانس کے صدر سے ملاقات پر مولانا فضل الرحمن خاموش ہیں، یہ لوگ اقتدار کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ 

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ عدالتوں پر اعتماد ہے ہمیں انصاف ملے گا۔