وعدہ ہے رانا ثنا کو اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، عمران خان

417
enslaved by fear

اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین  عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ امتحان کا وقت ہے، رانا ثنا اللہ نے دھمکی دی ہے،میرا وعدہ ہے رانا ثنا اللہ کو اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ احتجاج کیلئےکال کب دینی ہےیہ صرف مجھےپتا ہے، احتجاج کی کال تب دوں گاجب مجھےلگےگاکہ کارکنان تیارہیں،سازش کر کے ہماری حکومت گرائی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک میں آج بدترین مہنگائی ہے، جو لوگ ان کو لے کر آئے یہ ان سے ڈرے ہوئے تھے، انہوں نے بھی ہمارے دور میں دھرنےدیئےہم نے  کسی کو نہیں روکا۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے جس سے جنگ نہیں لڑنی، وہ پاکستان کی عدلیہ ہے۔میں مافیاؤں کے خلاف حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہوں۔