پاکستان کے مختلف شہروں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، نیشنل پولیو لیب کی رپورٹ میں 5شہروں کی نشاندہی کی گئی ہے،نیشنل پولیو لیب نے سیوریج میں پولیو کی تصدیق کی ہے۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ شہروں سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلز 30اگست تا8ستمبر لئے تھے، رواں برس 27ماحولیاتی سیمپلز میں پولیو کی تصدیق ہوچکی ہے۔ کے پی کے17ماحولیاتی سیمپلزمیں پنجاب کے8 ماحولیاتی سیمپلز میں اورسندھ کے ایک، اسلام آباد کے ایک سیمپل میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ سیوریج سیمپلز میں موجود پولیو وائرس کی جنیاتی تشخیص جاری ہے، 2021میں65ماحولیاتی سیمپلز میں پولیو وائرس پایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی سے لیے گئے سیوریج کے نمونموں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ محکمہ صحت کے مطابق لانڈھی بختاور ولیج کے مقام سے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس پایا گیا۔ پاکستان میں اس وقت مجموعی طور پر 11مقامات پرسیوریج کے پانی میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔