محض اختیارات کا غلط استعمال کرپشن میں نہیں آتا، چیف جسٹس اسلام آباد

371

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے نیب کا اپنے ہی تین سابق افسران کے خلاف بنایا گیا ریفرنس خارج کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق عدالت نے سابق ڈی جی خورشید انور بھنڈر ، صبح صادق اور ڈپٹی ڈائریکٹر مرزا شفیق کے خلاف ریفرنس کالعدم قرار دے دیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے ریفرنس خارج کردیا۔

 تینوں سابق نیب افسران کے خلاف نیب راولپنڈی نے اختیارات کے غلط استعمال کا ریفرنس دائر کیا تھا۔ جس پر سماعت کے دوران عدالت نے تینوں سابق افسران کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں۔

دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ محض اختیار کا غلط استعمال کرپشن میں نہیں آتا ۔ افسران کا مس کنڈکٹ تھا تو یہ ڈیپارٹمنٹل ایشو تھا ۔