حکومت مکمل ہوش کھو بیٹھی ، ابھی تو پی ٹی آئی نے اسلام آباد بند کرنے کی کال ہی نہیں دی ، فواد چوہدری

225
new Election

 اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفااقی وزیر برائے اطاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا میں پٹرول اورپام آئل کی قیمتیں کریش کر چکی ہیں لیکن پاکستان میں عوام پر پھر پٹرول بم گرا دیا گیا ہے، اگر یہ حکومت برقراررہی تو مڈل کلاس مکمل طور پر غربت کی لکیر سے نیچے چلی جائے گی مہین،ے کے اخراجات پورے کرناناممکن ہو چکا ہے 72 رکنی کابینہ والے وزیر اعظم بیرونی دوروں پر ہیں۔ ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے بدھ کے روز توئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

جبکہ اپنے ایک اور ٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت مکمل ہوش کھو بیٹھی ہے، ابھی تو تحریک انصاف نے اسلام آباد بند کرنے کی کوئی کال ہی نہیں دی ابھی سے پورا شہر قلعہ بنا رہے ہیں اتنے خوفزدہ اور نالائق لوگ شائد ہی اسلام آباد نے پہلے دیکھے ہوں ، الیکشن کرا ئواور لوگوں کو فیصلہ کرنے دو۔