سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نے ریاستی دہشت گردی کی نئی مثال قائم کردی۔ اسکول کے طلبا اور باحجاب طالبات سے زبردستی ہندوں کا مذہبی ترانہ پڑھوا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کشمیر میں قائم ایک اسکول کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکول کے ٹیچرز باحجاب طالبات اور طلبا کو زبردستی بھجن پڑھوا رہے ہیں۔ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔
زبردستی بھجن پڑھوانے پر طلبا کے والدین نے شدید احتجاج کیا۔کشمیری طلبا اور طالبات کو زبردستی بھجن پڑھوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی کٹھ پتلی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ذمہ دار افراد کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔