پشاورہائیکورٹ نے حکومت سے سبسڈائز آٹے کی تقسیم سے متعلق جواب طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔
پشاور ہائیکورٹ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے حکومت سے سبسڈائز آٹے کی تقسیم سے متعلق جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ملک میں اس وقت آٹے کا شدید بحران ہے، خیبرپختونخوا میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں، سبسڈائز آٹا سیاسی بنیادوں پر تقسیم کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے مستحق لوگ رہ جاتے ہیں۔
چیف جسٹس قیصر رشید خان نے ریمارکس دیے کہ آج کل پورے ملک میں مہنگائی اور مہنگے آٹے کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔ عدالت نے حکومت سے سبسڈائز آٹے کی تقسیم سے متعلق جواب طلب کرلیا۔