لاڑکانہ: مولانا فضل الرحمن نے ٹرانسجینڈر قانون میں ترامیم پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون قرآن وسنت سے متصادم اورقابل مذمت ہے، اس میں ترامیم پیش کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان فوج سمیت تمام اداروں پر حملہ کر رہے ہیں۔ عمران خان کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔ عمران خان ہوتا کون ہے کہ حکومت کو کہے کہ آرمی چیف کی تقرری کون کرے گا عمران کو بتانا چاہتے ہیں کہ تم لاکھ چیخو وہی ہوگا جو آئین ہے۔
مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے سب سے زیادہ سندھ متاثر ہوا ہے۔ ابھی تک کئی علاقوں میں پانی جمع ہے لوگ سڑکوں پر ہیں۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ متاثرین کی بحالی کے اقدامات سے متعلق سندھ حکومت سے بات کریں گے۔