اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چو ہدری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے وزراء یہ کہہ رہے ہیں کہ لندن میں نئے آرمی چیف کی تقرری کے ضمن میں شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات ہوئی ہے اور نواز شریف نئے آرمی چیف کا فیصلہ کریں گے ایسی فیصلہ سازی Official Secrets Act کی شدید خلاف ورزی ہے اور شہباز شریف اپنے حلف سے روگردانی کے مرتکب ہیں۔
ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے عوام پاک فوج کو اپنے دل کے قریب رکھتے ہیں ایک سزا یافتہ مجرم کا اس ادارے کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ فوج کے وقار اور احترام کے منافی ہے اور تحریک انصاف اس سنگین قانونی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کرتی ہے۔