پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات کو تسلیم کرکے 4 سالہ آئینی مدت 26-2022 کیلئے Affiliation Letter جاری کردیا گیا۔
پی او اے کی جانب سے مجاریہ الحاق لیٹر کے مطابق پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر صدر, سید حیدر حسین سیکریٹری جنرل , شاہد پرویز بھنڈارہ بحیثیت خزانچی پی او اے سے الحاق شدہ یونٹ کا حصہ ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل خالد محمود سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حیدر حسین کی انکے آفس میں ملاقات ہوئی.اس موقع پر پی او اے کے سیکرٹری جنرل خالد محمود نے پی ایچ ایف سیکرٹری جنرل حیدر حسین کو سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات میں منتخب ہونے والے عہدیداران کی 4 سالہ آئینی مدت 26-2022 کیلئے Affiliation Letter بھی پیش کیا گیا. مذکورہ Affiliation Letter کے مطابق پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر صدر, سید حیدر حسین سیکریٹری جنرل , شاہد پرویز بھنڈارہ بطورخازن پی او اے سے الحاق شدہ یونٹ کا حصہ ہونگے۔
سیکرٹری جنرل پی اواے خالد محمود سے سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین کی ملاقات کے دوران انٹرنیشنل ایونٹس کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا. اس موقع پر سیکرٹری جنرل پی او اے خالد محمود نے کہا کہ ہاکی نہ صرف ہمارا قومی کھیل ہے بلکہ قومی سپورٹس کے ماتھے کا جھومر ہے۔