اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر نومبر میں مشاورت کا آغاز ہو گا، شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق گفتگو نہیں ہو گی۔
خواجہ آصف نے کہاکہ زیراعظم شہباز شریف لندن کے دورے پر موجود ہیں جہاں آج وہ نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے اجلاس میں اہم سیاسی معاملات پر فیصلے بھی متوقع ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنماخرم دستگیر نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں نواز شریف سے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کریں گے۔