ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی بے قابو،مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

396

کراچی: ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی بے قابو ہو گیا ہے، قاتل مچھر نے کراچی میں مزید 2 افراد کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی کے مریضوں سے اسپتال بھر گئے ہیں، کراچی میں بھی کیسز میں اضافہ جاری ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع جنوبی اور ملیر میں زہریلا مچھر دو زندگیاں نگل گیا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں ڈینگی کا پھیلائو تیزی سے ہو رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 324 نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، رواں ماہ اب تک ڈھائی ہزار ڈینگی کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ستمبر میں ڈینگی کے اب تک 2 ہزار 469 کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ ڈینگی سے اب تک انتقال کرنے والوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔