بھارت میں غار سے ہزاروں برس قبل پتھر کے زمانے کے اوزار برآمد

559
Stone Age tools

ممبئی: بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹرا میں کئی برسوں کے دوران ماضی کی ایک نامعلوم تہذیب کی چٹانیں ملی ہیں۔ جبکہ غار میں پتھر کے کئی اوزار سامنے آئے جو دسیوں ہزار سال پرانے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ  کےمطابق مغربی مہاراشٹر کے کونکن علاقے میں کولوشی گاﺅں سے تقریبا 10 کلومیٹر دور واقع یہ غار گذشتہ سال محققین کے ایک گروپ نے دریافت کی تھی۔ اس سال کے شروع میں ہونے والی کھدائی سے غار میں پتھر کے کئی اوزار سامنے آئے جو دسیوں ہزار سال پرانے ہیں۔

مہاراشٹر کے محکمہ آثار قدیمہ کے سربراہ ڈاکٹر تیجس گرگے کہتے ہیں کہ ‘دنیا میں کہیں بھی ہمیں اس قسم کا ‘راک آرٹ ‘ نہیں ملتا ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ کا خیال ہے کہ یہ نوادرات ہمارے آبا اجداد کے رہنے کے طریقے کے بارے میں مزید جاننے کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔یہ غار، جو سندھو درگ کے ایک ویران جنگل میں واقع ہے.

ان محققین نے دریافت کی جو قریبی علاقوں میں چٹانوں کی نقاشی کا مطالعہ کر رہے تھے۔ کھدائی کا کام دو مراحل میں کیا گیا، جس کے دوران ماہرین آثار قدیمہ نے غار کے اندر دو خندقیں کھودیں۔پتھر کے کئی بڑے اور چھوٹے اوزار ملے ہیں جو میسولیتھک پیریڈ یعنی پتھر کے پرانے دور (مڈل سٹون ایج)سے تعلق رکھتے ہیں۔

روتیوج آپتے کا کہنا تھا کہ مائیکرو لیتھس یا پتھر کے چھوٹے اوزار تقریبا 10,000 سال پرانے ہیں جبکہ بڑے اوزار تقریبا 20,000 سال پرانے ہو سکتے ہیں۔