پاک فوج کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

224

راولپنڈی:سیلاب سے متاثرہ مختلف اضلاع میں پاک فوج کی جانب سے امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیلاب متاثرین کی مشکلات میں پاک فوج کے جوان پیش پیش ہیں،پاک فوج کی جانب سے سیلاب زدگان کو راشن ، ادویات کی مسلسل فراہمی جاری ہے جبکہ متاثرین کو ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ ٹینٹس، مچھر دانیاں بھی فراہم کی جارہی ہیں ۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ک فوج کی طرف سے سیلاب متاثرین کے علاج کیلئے موبائل ڈٹینش سنٹرز قائم کئے گئے ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی  شفقت اور محبت ملنے پر پوری  عوام کی جانب سے اظہار تشکر کیا گیا ہے۔