خدمات کے عوض کرکٹ گراؤنڈز صحافیوں اور کاروباری شخصیات کی بندربانٹ کا شکار ہیں،فواد چوہدری

284

اسلام آباد؛پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خدمات کے عوض اسلام آباد کے کرکٹ گرائونڈز مختلف صحافیوں اور کاروباری شخصیات کی بندربانٹ کا شکار ہیں فہد حسین اور ان کی ٹیم کو نوکریاں دی گئیں اور اب طلعت حسین اینڈ کمپنی کو کرکٹ گراؤنڈ دے دی گئی ہے یہ آرگنائزڈ کرپشن نون لیگ کا اہم ہتھیار ہے جسے وہ ہمیشہ استعمال کرتے آ رہے ہیں۔

ان خیالات کااظہارفواد چوہدری نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا  جبکہ اپنے اور ٹویٹ میں فوا دچوہدری نے کہا کہ جنگ گروپ اورنون لیگ کی چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف مہم مکمل طور پر ایسکپوز ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہ راناشمیم کا معافی مانگنا کافی نہیں یہ کوئی غلطی یا زبان نہیں پھسلی بلکہ ایک منظم سازش ہے جس کے پیچھے کے کردار بھی اب سب کے سامنے ہیں، چیف جسٹس اسلام آباد معاملے کی طے تک پہنچیں ملزمان کو سزا دی جائے۔